آپریشن 12 فروری کو شمال مشرقی شام سے عراق تک رات کی پرواز کے ساتھ مکمل ہوا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے شام سے 5 ہزار 700 سے زائد مشتبہ داعش (آئی ایس آئی ایل) قیدیوں کو عراق منتقل کرنے کا عمل مکمل کرلیا ۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق 23 روزہ مشن کا آغاز 21 جنوری کو ہوا، جس کے دوران شام کی حراستی تنصیبات سے 5 ہزار 700 سے زائد بالغ مرد داعش جنگجوں کو عراقی حکام کے حوالے کیا گیا۔ آپریشن 12 فروری کو شمال مشرقی شام سے عراق تک رات کی پرواز کے ساتھ مکمل ہوا۔ امریکہ اس سے قبل تقریبا 7 ہزار قیدیوں کی منتقلی کا اعلان کرچکا تھا۔ یہ قیدی تقریبا 60 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ کئی برسوں سے کرد قیادت میں قائم سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے زیر انتظام جیلوں میں قید تھے۔ عراق کے نیشنل سینٹر فار انٹرنیشنل جوڈیشل کوآپریشن کے مطابق 5 ہزار 704 قیدی عراق پہنچے ہیں ،جن میں 3 ہزار 543 شامی، 467 عراقی اور 710 دیگر عرب ممالک کے شہری شامل ہیں۔ 980 سے زائد افراد
یورپ، ایشیا، آسٹریلیا اور امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں