مزاحمت پر فائرنگ،نمبرداراور2کمسن بیٹیاں زخمی

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)ڈکیتی مزاحمت پرڈاکو ئوں کی فائرنگ سے نمبرداراوراس کی دوکمسن بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔بتاگیاہے کہ گزشتہ شب نواحی گا ئوں359۔ای بی کارہائشی نمبردارمحمدایوب آرائیں اپنے بیوی بچوں سمیت گھرمیں سورہاتھاکہ قریب12بجے7 م ڈاکودیوار پھلانگ کراس کے گھرداخل ہوئے اوراہل خانہ کویرغمال بناکرلوٹ مارشروع کردی اس دوران مزاحمت پرڈاکو ئوں نے محمدایوب پرکوفائر مارکرزخمی کردیا،فائرنگ کی آوازسن کرمحمدایوب کی بیٹیاں12سالہ طیبہ اور8سالہ عرفہ اپنے باپ کوبچانے کے لئے اس سے لپٹ گئیں توملزموں نے گولیاں مارکر دونوں کمسن بہنوں کوبھی زخمی کردیااورگھرسے4لاکھ روپے اور5تولہ طلائی زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔