وارداتیں: مزاحمت پر فائرنگ سے ساتھی ڈاکو زخمی

 مرغزار کالونی میں ہائوس رابری ناکام،ڈولفن نے 2ڈاکو پکڑ لئے 
 لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتیں: مزاحمت پر فائرنگ سے ساتھی ڈاکو زخمی ، مرغزار کالونی میں ہائوس رابری ناکام،ڈولفن نے 2ڈاکو پکڑ لئے شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوا آصل کے قریب واقع ہاؤسنگ سکیم سینٹرل پارک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی 8 ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 15 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے، شہری ریحان نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ کاہنہ میں درخواست دیدی۔لوئرمال میں نسیم سے 1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون۔جوہر ٹاون میں عمار سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں ارسلان سے 1 لاکھ 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاؤن میں فیصل سے1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون,گوالمنڈی میں امجد سے 1 لاکھ 60 ہزار نقدی اور موبائل فون،مصری شاہ میں مشتاق سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ وحدت کالونی اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ڈاکو کی فائرنگ سے ایک ڈاکو کے زخمی ہونے کا واقعہ گزشتہ رات ایمان ٹریڈرز کے سامنے پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ دکاندار نے واردات کا خدشہ بھانپ کر مزاحمت کی، دکاندار کی مزاحمت پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی ،گولی ڈاکو کے اپنے ہی ساتھی کو جالگی،زخمی ڈاکو وہیں گر گیا جبکہ دیگر ملزم فرارہوگئے جن کو پولیس تلاش کررہی ہیڈولفن سکواڈ نے مرغزار کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ہائوس رابری ناکام بناتے ہوئے 2ڈاکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔