جنوبی کوریا کے مشہور اداکار گونگ یو کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات کے مقدمے میں عدالت نے بے قصور قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر بری کر دیا۔
عدالت نے الزام لگانے والی 40 سالہ خاتون کو جھوٹے دعوے کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی، ساتھ ہی اسے جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔تحقیقات کے مطابق، ملزمہ نے سوشل میڈیا پر 235 بار گونگ یو کے خلاف جھوٹے اور توہین آمیز بیانات پوسٹ کیے، جن میں یہ الزام لگایا گیا کہ اداکار نے اسے ہراساں اور دھمکایا۔ تاہم عدالت نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گونگ یو اور خاتون کے درمیان کوئی ذاتی تعلق موجود نہیں تھا۔واضح رہے کہ گونگ یو نیٹ فلکس کی عالمی شہرت یافتہ سیریز "سکوئڈ گیم" میں بھی اداکاری کر چکے ہیں، جس نے دنیا بھر میں زبردست مقبولیت حاصل کی۔