بھارتی فلم ساز ایس ایس راجامولی پر قریبی دوست کے ہراسانی کے الزامات

بھارتی فلم ساز ایس ایس راجامولی پر قریبی دوست کے ہراسانی کے الزامات

مشہور بھارتی فلم ساز ایس ایس راجامولی ایک تنازع میں گھر گئے ہیں، جب ان کے قریبی دوست سری نواس راؤ نے ان پر تشدد اور ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

سری نواس راؤ کا دعویٰ
سری نواس راؤ نے ایک ویڈیو اور خط کے ذریعے الزام لگایا کہ راجامولی کے رویے نے انہیں خودکشی تک کے خیالات پر مجبور کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 34 سال سے راجامولی کے دوست ہیں، مگر ایک خاتون سے متعلق معاملے پر ان کی دوستی میں دراڑ آگئی۔

زندگی اجیرن کرنے کا الزام
سری نواس راؤ کے مطابق، انہوں نے دوستی بچانے کی خاطر اس رشتے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، مگر اس کے بعد راجامولی نے ان کے خلاف ہو کر ان کی زندگی مشکل بنا دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یامادونگا فلم تک وہ راجامولی کے ساتھ کام کر رہے تھے، مگر بعد میں راجامولی نے ان کا کیریئر تباہ کر دیا۔

’کالا جادو‘ اور انڈسٹری میں سازشوں کے دعوے
سری نواس راؤ نے مزید کہا کہ راجامولی نے فلمی انڈسٹری میں اپنے حریفوں کو ختم کرنے کے لیے ‘کالے جادو’ کا سہارا لیا۔ انہوں نے پولیس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

راجامولی اور ان کی ٹیم کا ردعمل
ایس ایس راجامولی اور ان کی ٹیم نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ وہ اس وقت اداکار مہیش بابو کے ساتھ فلم ایس ایس ایم بی 29 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں پریانکا چوپڑا کی شمولیت کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔