ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ بلیک لائیولی نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی کے خلاف جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے، جس کے بعد ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے حمایت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
37 سالہ بلیک لائیولی کی جانب سے 40 سالہ جسٹن بیلڈونی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جس کا پس منظر حالیہ ہالی ووڈ فلم "It Ends with Us" کی شوٹنگ کے دوران تعلقات کے خراب ہونے کے بعد سامنے آیا۔فلم کے دیگر اداکار برینڈن اسکیلنر اور جینی سلیٹ نے بلیک لائیولی کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ برینڈن اسکیلنر نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اس مقدمے کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی درخواست کی، جبکہ جینی سلیٹ نے بلیک لائیولی کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں، اور بلیک کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ پریشان کن اور دھمکی آمیز ہے۔