ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
کیس کی سماعت آج (ہفتہ) اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو ہونا مقرر تھی، تاہم عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی۔ اس حوالے سے عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔عدالتی عملے کے مطابق کیس کی آئندہ تاریخ آج ہی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں مقرر کی جائے گی۔یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے دورانِ اقتدار قیمتی تحائف کی غیر قانونی فروخت اور ان کی قیمت چھپانے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی۔