ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے تاکہ کیس کی سماعت کی جا سکے، تاہم وکیلِ صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کے وکیل وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج نے سماعت کے بغیر ہی جیل سے واپسی اختیار کر لی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔