توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند کی زیر صدارت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ اگر آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کے وکیل پیش نہ ہوئے تو ان کا حق جرح ختم کر دیا جائے گا۔اس کیس میں ابھی تک 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران عمران خان کے وکیل قوثین مفتی نے استغاثہ کے گواہ محمد احمد پر جرح مکمل کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے مزید دو گواہان کو طلب کر لیا ہے اور کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔یہ کیس توشہ خانہ کے دوسرے کیس کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے تحائف کی خریداری اور ان کی تفصیلات کو چھپانے کے الزامات ہیں۔