مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 20 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر علی حیدر کے مطابق، جنگ بندی اور ایران میں عید و نوروز کی چھٹیوں کے بعد ایل پی جی کی وافر مقدار پاکستان پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 7 ہزار ٹن ایل پی جی بارڈر کھلنے کے بعد کراچی پہنچ گئی اور سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے فوری طور پر قیمت میں 20 روپے کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں مزید سپلائی آنے سے 50 روپے اضافی کمی کی توقع بھی ہے۔
علی حیدر نے کہا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی تھی، تاہم کچھ مفاد پرستوں نے قیمتیں 440 سے 450 روپے تک پہنچا دی تھیں۔ پاکستان میں ایل پی جی کی تقریباً 65 فیصد درآمدی ہے اور 90 فیصد ایران سے آتی ہے۔