ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

گوجرانوالہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں سرکاری نرخ کے باوجود گیس من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری طور پر نئی قیمت 226 روپے 5 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔تاہم گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 320 سے 340 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جس پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی گھریلو بجٹ کو متاثر کر چکی ہے اور اب ایل پی جی کی ناجائز قیمتوں نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔