پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈی ٹیم کے کھلاڑی ڈیرل مچل نے پاکستان آمد پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں، اور پاکستان آ کر انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
ڈیرل مچل نے اپنی گفتگو میں پاکستانی کرکٹ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں، جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھاتے دیکھنا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ راولپنڈی ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کے لیے پُرامید ہیں اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ شائقین کی توقعات پر پورا اترے۔ ڈیرل مچل نے پاکستانی کرکٹ اور شائقین کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ماحول ہر کھلاڑی کے لیے کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔