ڈیوڈ وارنر کا سرپرائز گفٹ، شاہنواز دھانی کی خوشی کی حد نہ رہی

ڈیوڈ وارنر کا سرپرائز گفٹ، شاہنواز دھانی کی خوشی کی حد نہ رہی

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے پشاور زلمی کے شاہنواز دھانی کو ایک سرپرائز گفٹ دیا ہے۔ 
شاہنواز دھانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک میں ان کے بیگ نظر آ رہا ہے اور دوسری میں ان کے ہاتھ میں مین آف دی میچ ٹرافی موجود ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، "میں نے جیسے ہی اپنا کٹ بیگ کھولا تو مجھے اس میں سے یہ ’مین آف دی میچ ٹرافی‘ ملی۔" دھانی نے مزید کہا کہ، "میں نے یہ ٹرافی اپنے پاس رکھ لی کیونکہ یہ لیجنڈ ڈیوڈ وارنر میرے لیے چھوڑ کر گئے ہیں، شکریہ وارنی۔" یاد رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد، مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے یہ ٹرافی اپنے دوست شاہنواز دھانی کے نام کی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بناء پر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر سکی۔