کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے لاہور میں راولپنڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کپتان بننا ٹیم کے لیے ایک اچھا موقع ہے اور تمام کھلاڑی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
میر حمزہ نے کہا کہ ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل میچ پریکٹس کی شدت سے محتاج تھی اور آج انہیں اچھی پریکٹس ملی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ تمام فرنچائزز نے مضبوط ٹیمیں بنائی ہیں، جس سے شائقین کو بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے آغا سلمان کی کراچی کنگز میں شمولیت کو بھی ٹیم کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔ میر حمزہ نے مزید کہا کہ موسم ہمیشہ کھیل پر اثر انداز ہوتا ہے، لیکن چونکہ زیادہ تر میچز نائٹ میں ہوں گے، اس لیے ٹیم کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔آخر میں انہوں نے پی ایس ایل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری لیگ ہے اور ہم اسے بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔