وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر نے حالیہ امریکا–ایران–اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے مضبوط اور مؤثر سفارتی کردار کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں کل ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی۔امریکی سفیر نے پاکستان کے مخلصانہ اور ثالثانہ کردار کو سراہا، جس نے خطے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر کل کے مذاکرات میں پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی مہمانوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔یہ ملاقات پاکستان کی خطے میں ثالثانہ حیثیت کو اجاگر کرنے اور امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے عملی اقدامات کی تیاری کے سلسلے میں اہم تصور کی جا رہی ہے۔