ریاض: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔خطے کی مجموعی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔