وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا کا دورہ کیا، جہاں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر، دونوں رہنماؤں کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ، آج سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں تینوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے سعودی فوج کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ، یہ معاہدہ آج جدہ میں طے پائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ، یہ معاہدہ کافی عرصے سے زیر غور تھا، مگر حالیہ علاقائی پیش رفتوں کے باعث اس پر عملدرآمد کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔