وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری مذاکرات اور سفارتکاری ہی مؤثر ذریعہ ہیں۔