لاہور میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے ڈبل ڈیکر بس ٹور سروسز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
سٹی ٹور کا کرایہ 800 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دیا گیا ہے۔واہگہ بارڈر ٹور کا کرایہ 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔لاہور سے ہرن مینار ٹور کا کرایہ 1200 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹور سروسز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ TDCP کی ڈبل ڈیکر بس سروس لاہور میں سیاحوں اور شہریوں کو تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کراتی ہے۔