اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد میں متوقع ایران۔امریکا مذاکرات کے لیے وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی وفود کی آمد، رہائش اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ مذاکرات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ٹھہرانے کے لیے ایک نجی فائیو سٹار ہوٹل کا انتخاب کیا گیا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق منتخب ہوٹل نے پہلے سے مقیم مہمانوں کو ہوٹل خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ غیرملکی وفود کی رہائش اور سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہوٹل کو جانے والی سڑکیں جزوی یا مکمل طور پر بند کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ راستوں پر کنٹینرز لگا کر آمد و رفت محدود کی جا رہی ہے، جبکہ وفود کو ہوٹل تک لانے اور واپس لے جانے کے لیے خصوصی ٹریفک روٹس بھی طے کر لیے گئے ہیں