وفاقی ترقیاتی ادارہ نے بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کو باضابطہ طور پر مدعو کر لیا
ریڈ زون میں ہوٹل کی تعمیر انٹرنیشنل فرمز کے تعاون ، پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سیون اسٹارہوٹل کی تعمیر کیلئے تمام انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ شاندار منصوبہ آنے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے دوران غیر ملکی معزز مہمانوں کی رہائش اور میزبانی کیلئے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کو باضابطہ طور پر مدعو کر لیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے عالمی ٹینڈر میں بتایا گیا ہے کہ سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر انٹرنیشنل فرمز کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا مشترکہ منصوبے (Joint Venture) کے تحت کی جائے گی۔اس جدید ہوٹل کے لئے اسلام آباد کے حساس اور اہم ترین علاقے ریڈ زون کو منتخب کیا گیا ہے