مرمت کے باعث18ماہ کیلئے بند کیا جائے گا‘شاندار ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھرمیں پہچانا جاتا ہے
دبئی (آئی این پی )دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو مرمت کے لیے 18 ماہ بند کرنے کا اعلان کردیاگیا۔دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب،جو اپنی منفرد کشتی نما ساخت اورشاندار ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھرمیں پہچانا جاتا ہے،اب ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہونے جارہا ہے،برج العرب ہوٹل کی 1999 کے بعدپہلی بڑی مرمت کا آغاز ہورہا ہے