بھارت (نیٹ نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلیے بھارت میں موجود آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران چوہا آگیا۔وشاکھاپٹنم کے فائیو اسٹار ہوٹل میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کھانا کھا رہی تھیں کہ چوہا ڈائننگ ہال میں گھس آیا۔اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں، ہوٹل ملازمین نے بھی چوہے کو پکڑنے کیلیے پھرتیاں دکھائیں۔چوہا کبھی ادھر اور کبھی ادھر بھاگتا رہا، خاتون کرکٹرز چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر بھی کھڑی ہوئیں۔