جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی، 150 سے زائد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔ گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے کئی افراد زندہ بھی ہوسکتے ہیں۔صدر جمہوریہ ڈومینیکن نے اس افسوسناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔