برمنگھم نائٹ کلب میں فائرنگ، 4 افراد زخمی، 3 گرفتار

برمنگھم نائٹ کلب میں فائرنگ، 4 افراد زخمی، 3 گرفتار

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 مرد اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔