واٹر ری سائیکلنگ سسٹم' نصب کرنے کی آخری تاریخ گزرنے پر پنجاب بھر میں کریک ڈائون
لاہور( خصوصی رپورٹ)محکمہ تحفظ ماحول کے واٹر سکواڈز نے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم' نصب کرنے کی آخری تاریخ گزرنے پر پنجاب بھر میں 3525سروس سٹیشنوں کے خلاف کریک ڈا ئون شروع کر دیا ۔ 2557 کار واش سٹیشن کو نوٹس ، 322 بند جبکہ 159 کو سیل کر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 646 سٹیشن نے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کر دیا۔