نقشہ فیس کاسالانہ ہدف 40کروڑ، 6ماہ میں صرف 10کروڑ کی وصولی ،،رہائشی و کمرشل سٹیک ہولڈرز پریشان
لاہور (خصوصی رپورٹ)بلدیہ عظمیٰ لاہور میں پلاننگ ونگ کے سالانہ ہدف کا حصول سست روی کا شکار۔ نقشہ فیس ہدف اور بلدنگ پلان زیرو نہ کئے جا سکے، 159 بلڈنگ پلانز التوا کا شکار،رہائشی و کمرشل سٹیک ہولڈرز پریشان ،افسران نے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے دی۔ بلدیہ عظمی پلاننگ ونگ رپورٹ کے مطابق نقشہ فیس کی مد میں سالانہ ہدف 40 کروڑ کا ٹارگٹ دیا گیا۔چھ ماہ گزر جانے کے باوجود صرف 10 کروڑ 78 لاکھ کی ریکوری ہو سکی۔ علامہ اقبال زون میں 9 کروڑ،عزیز بھٹی زون میں 4 کروڑ 25 لاکھ ، گلبرگ زون میں 3 کروڑ 50 لاکھ کی ریکوری ہو سکی۔راوی زون میں 2 کروڑ، شالامار زون 95 لاکھ، نشتر میں 2 کروڑ 12 لاکھ کی ریکوری ہوئی۔ سمن آباد زون 51 لاکھ ، واہگہ میں 3 کروڑ 80 لاکھ کی ریکوری ہوئی۔مجموعی طور پر 10 کروڑ 78 کروڑ کی ریکوری ہو سکی۔ بلڈنگ پلانز کی منظوری بھی سست رہی۔ مجموعی طور پر 1145 میں 159 التوا کا شکارہیں۔ بلدیہ عظمی ٰپلاننگ ونگ رپورٹ کے مطابق 818 منظور ہوئے ، 56 مسترد جبکہ 118 پر اعتراضات لگائے گئے۔