گزشتہ تین برسوں میں ریلوے کے فریٹ اور مسافروں کے آپریشنز میں نمایاں اضافہ ہوا
اسلام آباد (آن لائن)ایون بالا کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی 2ہزار 322 جائیدادوں پر ناجائز قبضے ہیں ۔منگل کو سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلوے کی آمدنی کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں ریلوے کے فریٹ اور مسافروں کے آپریشنز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2021-22 میں فریٹ آپریشنز سے ریونیو 23 ارب 12 کروڑ روپے تھا، جو 2023-24 میں بڑھ کر 28 ارب 11 کروڑ روپے ہو گیا۔ مسافروں کے آپریشنز سے آمدنی 30 ارب سے بڑھ کر 49 ارب روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح ریلوے کی لیز پر دی جانے والی زمین سے گزشتہ چار برس میں 13 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔، وزیر ریلوے نے کمرشل جائیدادوں سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار بھی پیش کیے۔ جس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی کل 34,763 کمرشل یونٹس میں سے 2,355 پر ناجائز قبضہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 589 یونٹس- سکھر میں 1,538 یونٹس- کوئٹہ میں 123 یونٹس- ملتان میں 36 یونٹس - لاہور میں 24 یونٹس- پشاور میں 6 یونٹ- سی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ میں 38 یونٹس پر گزشتہ پانچ برسوں میں تعمیر و مرمت کی مد میں 30 کروڑ 64 لاکھ روپے اخراجات ہوتے ہیں