خواجہ سرا سحرملک کومیلے سیواپسی پرزبردستی اٹھالیاگیا،پولیس مصروف تفتیش
قصور(خصوصی رپورٹ) شہر اور گردونواح سے 3 خواتین اور ایک خواجہ سرا سمیت پانچ افراد کو اغوا کرلیاگیا،ڈھولن ہٹھاڑ کھڈیاں کے رہائشی منیر احمد کی 17سالہ بیٹی(ا)کو عاطف وغیرہ نے ، کھارا چونگی کے رہائشی علی اصغر کی بھانجی (س)کو ملزم مدثر نے ، کرانی والا صدر پتوکی کے رہائشی عبدالرزاق آرائیں کی 19سالہ بیٹی(خ) کو دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نیاغواکرلیا۔ مچھانہ کنگن پور کے رہائشی خالد علی اصغر عرف ڈوگری نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میں اور دیگرساتھی خواجہ سرا بنگلہ گوگیرہ میلہ پر گئے ہوئے تھے کہ واپسی پرہم جوڑیاں نہر کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزم خواجہ سرا سحر ملک کو زبردستی اْٹھا کر گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے، کوٹ میر بازخاں کے رہائشی نذیراحمد کا ذہنی معذور 44سالہ بھائی گھر سے باہر گیا جس کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔