اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ7 سال کے دوران خواجہ سراوٓں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سرائوں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی جبکہ 2023ء تک خواجہ سراوٓں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔ 7 سالوں میں خواجہ سراوٓں کی تعداد میں 1443 کی کمی آئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 2023 مردم شماری کے مطابق خیبر پختونخوا میں خواجہ سراوٓں کی تعداد 1117 رہی۔ 2023 مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراوٓں کی تعداد 13ہزار 957، سندھ میں خواجہ سراوٓں کی تعداد 4 ہزار 222 رہی۔ بلوچستان میں خواجہ سراوں کی تعداد 765 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواجہ سراوٓں کی تعداد 270 ہے۔