خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

چند ہفتے بعد زمان عرف پلوشا کی بہن کی شادی تھی تحقیقات جاری ہیں : پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون کے علاقے میں بہن کی شادی سے چند روز قبل خواجہ سرا قتل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان عرف پلوشا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیامقدمہ بھائی محمد عمران کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیاایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے زمان احمد عرف پلوشا کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھامقتول زمان عرف پلوشا بہاولنگر کے گاوں کا رہنے والا تھاچند ہفتے بعد مقتول کی بہن کی شادی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے جلد ملزم کا سراغ لگا لیا جائے گاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔