چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں وارداتیں، چور گھر، ڈیرے اور کولڈ سٹور سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات قیمتی اشیا لے اڑے۔ اڈہ اقبال نگر میں خواجہ سرامحمد نعیم پریتی کے گھر سے 5 لاکھ روپے نقدی اور 6 لاکھ روپے کے زیورات ،چک نمبر 81 بارہ ایل میں غلام محی الدین زمیندار کے ڈیرہ سے مکان بنانے کا 28لاکھ روپیمالیت کا مٹیریل، چک نمبر 41بارہ ایل میں محمد رمضان کے کولڈ سٹور سے2 لاکھ مالیت کی مشینری چوری کرلی گئی۔تھانہ کسووال، تھانہ شاہکوٹ، تھانہ صدر چیچہ وطنی پولیس نے محمد نعیم، غلام محی الدین اور محمد رمضان کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس نے خواجہ سرا کے گھر واردات کا سراغ لگا کر 2خواجہ سرا ئوں کو گرفتار کرلیا۔