خاتون سے تلخ کلامی پر گارڈ قتل

 ساتھی حمزہ نے طیش میں آکر عرفان پر فائرنگ کر دی ،موقع پر دم توڑ گیا ،قاتل خاتون سمیت فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں خاتون سے تلخ کلامی پر اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ 32 سالہ عرفان ظفر کی نازیہ نامی خاتون سے تلخ کلامی ہو گئی کہ اس دوران اس کے ساتھی خمزہ نے طیش میں آکر عرفان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا خاتون سمیت فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا