عرفان کی نازیہ سے تلخی پر خاتون کے ساتھی حمزہ نے فائرنگ کردی ،گارڈ موقع پردم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں خاتون سے تلخ کلامی پر اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے نجی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ 32 سالہ عرفان ظفر کی نازیہ نامی خاتون سے تلخ کلامی ہو گئی اس دوران اس کے ساتھی حمزہ نے طیش میں آکر عرفان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا خاتون سمیت فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔