واقعے کی ویڈیو وائرل ، سی ٹی او لاہور کا ایکشن، وارڈن اختر کو نوکری سے معطل کردیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ٹریفک وارڈن نے خاتون پر ہاتھ اٹھا دیا، فرائض کی ادائیگی کے بجائے قانون ہاتھ میں لینے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن اختر اور ایک خاتون کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی، جس کے دوران وارڈن نے اخلاقی حدود پار کرتے ہوئے خاتون پر ہاتھ اٹھا دیا، واقعے کی اطلاع اور سوشل میڈیا پر فوٹیج سامنے آنے کے بعد شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، جس پر محکمہ ٹریفک پولیس حرکت میں آگیا۔ سی ٹی او لاہور نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور ٹریفک وارڈن اختر کو فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ حقائق کا تعین کیا جا سکے،