تلخ کلامی پر ساتھی گارڈ کو گولی ماردی

گارڈ عبدالغفور کو ہسپتال داخل، اقدام قتل کا مقدمہ ،ملزم گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ ریس میں معمولی تلخ کلامی پر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ خضر نے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی سیکیورٹی گارڈ عبدالغفور کو زخمی کر دیا زخمی سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق ملزم خضر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے