ائیرپورٹ:مسافر سے کروڑوں کے موبائل فونز برآمد

لاہور (نیوز رپورٹر ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے لاہور پہنچنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کر لئے۔۔ شارجہ سے لاہور آنیوالی پرواز 9پی 501 کے مسافر ممتاز مظفر کے سامان سے مختلف برانڈز کے 95موبائل فونز پکڑے گئے۔عالمی منڈی میں برآمد کئے گئے فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔طیبہ کیانی کلکٹر کسٹم نے کارروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔