ساندہ: نقد رقم، موبائل فونز اور تاش کے 52 پتے برآمد

 10 جواریوں کے خلاف مقدمہ ،انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے
 لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلتے ہوئے 10 ملزمان کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 60 ہزار نقدی رقم، موبائل فونز اور تاش کے 52 پتے برآمد کر لئے پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ٹی نمبر 4 تھائی لینڈ خالی پلاٹ میں جواء کھیلتے گرفتار کیا گیاگرفتار 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن نے جواریوں کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ تمام طرز کے قمار بازوں کے خلاف بالا امتیاز کارروائیاں کی جاری ہیں،