واشنگٹن (آئی این پی )امریکی خریداروں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کرنے کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے بڑے گارمنٹس مینوفیکچرر بنگلا دیش سے آرڈرز روکنا شروع کر دئیے۔فرانسیسی خبر رساں ادار ے کے مطابق بنگلا دیش کی برآمدات میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی پیداوار کا حصہ تقریباً 80 فیصد ہے، اور گذشتہ سال حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب کے نتیجے میں اس صنعت کی تعمیر نو ہو رہی ہے۔ایسنسور فٹ ویئر اینڈ لیدر پروڈکٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مشفق الرحمن نے بتایا کہ انہیں ان کے ایک خریدار کی جانب سے خط موصول ہوا ہے، جس میں شپمنٹ روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔