نئی دہلی (آئی این پی )امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے بھارت سے آنے والی تمام مصنوعات پر مزید 25 فیصد محصول عائد کرنے کی تصدیق کے بعد بھارتی حصص منگل کو ابتدائی کاروبار کے گراوٹ کا شکار رہے، اور اگست کے تمام منافع ختم ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نِفٹی 50 اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سنسیکس منگل کی صبح 10 بج کر 39 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 9 منٹ تک) 7 فیصد کمی سے بالترتیب 24 ہزار 787 اور 81 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر تھے۔یہ دونوں اشاریے اس مہینے معمولی تبدیلی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے، جب کہ جولائی میں تقریبا 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔16 بڑے شعبوں میں سے 15 منگل کو مندی کا شکار ہوئے، درمیانے اور چھوٹے درجے کے حصص میں بھی تقریبا ایک فیصد کمی آئی ۔بھارتی برآمدات کو اب امریکی ڈیوٹیز کا سامنا کرنا پڑے گا، جو 50 فیصد تک ہوں گی جو واشنگٹن کی جانب سے عائد کرد