پیزا آرڈرز کی بنیاد پر امریکی عسکری سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے: پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ  پینٹاگون کے قریب رات دیر سے دئیے جانے والے پیزا آرڈرز کی بنیاد پر امریکی عسکری سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔فوکس نیوز سے گفتگو میں پیٹ ہیگستھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اتفاقی اوقات میں پیزا آرڈر کرنا شروع کر سکتے ہیں تاکہ اس اکائو نٹ کے پیروکاروں کو الجھا سکیں۔انٹرویو کے دوران میزبان نے انہیں ایک مقبول ایکس اکائو نٹ کے بارے میں پوچھا جو پینٹاگون کے آس پاس پیزا کی ترسیل کے رجحانات کا جائزہ لے کر عسکری اور سیاسی حالات کی پیش گوئی کرتا ہے