نیسڈیک دواعشاریہ چھ فیصد ریکارڈ،ایس اینڈ پی ایک اعشاریہ سات پانچ فیصد گرگئی
واشنگٹن(آئی این پی)چین،کینیڈا،میکسیکو پر امریکی ٹیرف کا نفاذ،امریکی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔نیسڈیک دواعشاریہ چھ فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے،جبکہ ایس اینڈ پی ایک اعشاریہ سات پانچ فیصد گرگئی۔ڈوجونز کے حصص میں بھی ایک اعشاریہ چارفیصد کمی ریکارڈ کی گئی،امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف میں تبدیلی کے تمام امکانات مسترد کردیئے۔۔چین،کینیڈا اورمیکسیکو پرامریکی ٹیرف کا 25 فیصد نفاذمنگل کو عائدکردیا گیا،چین سے اشیا کی امریکا درآمد پر اضافی رقوم کا اطلاق بھی ہوگا۔