پاکستان کے کچھ طیارے مار گرائے ہیں لیکن بھارت کے پاس ان طیاروں کا ملبہ نہیں ہے، اے کے بھارتی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے بالواسطہ طورپر رافیل طیارہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔بھارت کی مسلح افواج کے افسران نے میڈیابریفنگ کی۔ اس دوران بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتاہے۔پاکستانی طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ طیارے مار گرائے ہیں لیکن بھارت کے پاس ان طیاروں کا ملبہ نہیں ہے۔بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہاکہ پاکستان سے جھڑپوں میں ان کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے دعویٰ بھی کیا۔