تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، امریکہ کا چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ

تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، امریکہ کا چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آ گئی ہے، اور امریکہ نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چین پر آج سے 104 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چین کا ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلطی تھی، اور اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو ٹرمپ کی جانب سے ریلیف مل سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ 70 ممالک نے امریکی ٹیرف پر بات چیت شروع کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ معاہدے ان ممالک سے کیے جائیں گے جو امریکہ کو فائدہ پہنچائیں اور تجارتی خسارے کو پورا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے لیے تمام آپشن مذاکرات کی میز پر ہیں۔یہ صورتحال عالمی تجارتی تعلقات پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے اور دیگر ممالک بھی اس جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔