پاکستان نے ملائیشیا کو 5-2 سے شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے ملائیشیا کو 5-2 سے شکست دے کر جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

موچی: مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پول بی کے اہم میچ میں ملائیشیا نے ابتدا میں برتری حاصل کی۔ نویں منٹ میں محمد صالحی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔پاکستان نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کیا اور ملائیشیا کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ 32ویں منٹ میں ندیم خان نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔36ویں منٹ میں عبداللہ سمیع رانا نے گول کرکے پاکستان کو 1-2 کی برتری دلائی، جبکہ ولید رانا نے 39ویں اور 40ویں منٹ میں لگاتار دو گول کرکے پاکستان کی برتری 1-4 کردی۔پاکستان کی جانب سے پانچواں گول علی حمزہ نے 41ویں منٹ میں کیا، جس کے بعد اسکور 1-5 ہوگیا۔ملائیشیا کے گناسیلن دھیرش نے 54ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا، تاہم پاکستان نے باقی وقت میں برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ 2-5 سے اپنے نام کرلیا۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنی تیسری فتح حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔