خاتون کے واش روم میں گھسنے والا پکڑا گیا، سر، مونچھیں ، داڑھی مونڈ دی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)عارفوالا روڈ پر کمہاراں والا چوک کے قریب نوجوان کو خاتون کے واش روم میں گھسنا مہنگا پڑگیا،خاتون کے شور مچانے پر نوجوان کو پکڑ کر سرکے بال، مونچھیں اور داڑھی مونڈ دی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والاملزم کاشف بہاولنگر کا رہائشی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔