2افراد نے موت گلے لگالی

 شاہ فیصل کالونی میں 36 سالہ عمیر ،کماہاںمیں34سالہ اکرام نیزہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں دو افراد نے خودکشی کر لی ، گلبرگ کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 36 سالہ عمیر نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، نشتر کالونی کے علاقے کماہاں گائوں میں 34 سالہ اکرام نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔