ڈاکٹر آکاش قتل کیس‘ ملزمان عدالت پیش ، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (آئی این پی)کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں گرفتار 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت کے روبرو چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ڈاکٹر آکاش سے کیش چھین کر انہیں گولی مار دی تھی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں