مذہبی جماعت کے 17کارکن عدالت پیش، 17 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(آئی این پی)سرکاری املاک، سڑک بلاک کرنے اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار ٹی ایل پی کے 17 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کر دیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی تفتیشی رپورٹ پیش کی جائے۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ملزمان میں ابراہیم، حسنین، حافظ محمد نعیم، محمد پرویز سمیت دیگر شامل ہیں۔