اسلا م آباد، صحافی اور ویلاگر بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

اسلام آ باد (آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی اور ویلاگر بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔صحافی بلال عوری کو 3  دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جویڈشنل مجسٹریٹ  ملک امان  نے کیس پر سماعت کی۔این سی سی آئی اے کی جانب سے مزید 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی گئی، وکیل عمران شفیق  نے کہا کہ ریکوری یہ بتا چکے کہ ہو چکی ہے، اب ان کو مزید کس چیز کا ریمانڈ چاہئے؟ جب موبائل اور لیپ ٹاپ آپ نے قبضے میں لے لیا اور سوشل میڈیا اکاونٹ بھی ان کے پاس ہیں